Saturday, April 27, 2024

لاہور سمیت بیشتر شہروں میں پمپس پر آج بھی پٹرول کی قلت برقرار

لاہور سمیت بیشتر شہروں میں پمپس پر آج بھی پٹرول کی قلت برقرار
June 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں پٹرول بحران کا 21 واں روز ہے۔ لاہور، پشاور سمیت بیشتر شہروں میں پمپس پر آج بھی پٹرول کی قلت برقرار ہے۔ تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود پٹرول بحران حل نہ ہو سکا۔ شہر بھر میں پٹرول بحران آج 21 واں روز بھی جاری ہے۔ شہریوں کو پٹرول کے حصول کیلئے آج بھی دشواری کا سامنا ہے۔ شہر کے بیشتر پٹرول پمپوں پر آج بھی پٹرول کی سپلائی بند ہے اور جہاں کہیں پٹرول مل رہا ہے وہاں بھی ڈیمانڈ کے مطابق پٹرول بھی نہیں مل رہا۔ بیشتر پٹرول پمپوں پر آج بھی موٹر سائیکل سواروں کو 100 سے 200 جبکہ گاڑی والوں کو 700 سے زیادہ کا پٹرول نہیں مل رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں اور جہاں کہیں پٹرول دسیتاب ہے وہاں بھی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں مل رہا۔