Thursday, March 28, 2024

لاہور : سمن آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی

لاہور : سمن آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی
November 20, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد میں واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت چار افراد کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کر دیا تھا جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔

پولیس نے باپ بیٹے سمیت چار افراد کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق امجد علی کو پانچ، تنزیل کو چار جبکہ عباس اور فرحان کو دو‘ دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہناہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔ پولیس نے مقتول امجد علی کے بیٹے زیب علی کی مدعیت میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔