Friday, April 26, 2024

لاہور : سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

لاہور : سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری
July 23, 2015
لاہور(92نیوز)سیشن جج لاہور نے سزائے موت کے دوقیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار نے سزائے موت کے قیدی خضرحیات اور سعیدمحمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے۔خضرحیات کے خلاف تھانہ شادباغ میں دوہزار ایک میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانامحمد یوسف نے خضرحیات کو دوہزار تین میں موت کی سزاسنائی تھی،خضرحیات کو پھانسی دینے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران شیخ کو تعینات کیاگیاہے۔ خضرحیات کو اٹھائیس جولائی کو صبح ساڑھے پانچ بجے کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایاجائے گا۔ سعید محمد کے خلاف دوہزار تین میں تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلام نے دوہزار پانچ میں سعید محمد کو موت کی سزاسنائی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف کو سعید محمدکوپھانسی دینے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیاگیاہے،سعیدمحمد کو انتیس جولائی کو صبح ساڑھے پانچ بجے کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دارپرلٹکایاجائے گا۔ سزائے موت کے دونوں قیدیوں کی تمام رحم کی اپیلیں مستردکی جاچکی ہیں۔