Friday, April 26, 2024

لاہور : سرکاری ہسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی

لاہور : سرکاری ہسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی
September 24, 2016
لاہور (92نیوز) کانگو وائرس کا جن قابو میں نہ آ سکا۔ اس وائرس کی شکار خاتون جناح اسپتال لاہور میں دم توڑ گئی۔ مریضہ کے خون کے نمونے تجزیئے کے لیے اسلام آباد بھجوا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق موڑ کھنڈا کی رہائشی خاتون ولایت بی بی کو بیمار ہونے کے باعث جناح اسپتال لاہور میں ریفر کیا گیا۔ مریضہ کے ٹیسٹ کیے جانے پر کانگو وائرس کا انکشاف ہوا۔ ولایت بی بی زیرعلاج تھی کہ جمعہ کے روز جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔ خاتون کے خون کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں تجزیئے کے لیے بھجوا دیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کی مشتبہ مریضہ خاتون خون کی کمی کے مرض میں مبتلا تھی۔