Sunday, September 8, 2024

لاہور : سرکاری نوکریاں نہ ملنے پر نابینا افراد نے پھر دھرنا دیدیا‘ میٹرو بس سروس معطل

لاہور : سرکاری نوکریاں نہ ملنے پر نابینا افراد نے پھر دھرنا دیدیا‘ میٹرو بس سروس معطل
January 11, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں نابینا افراد مطالبات پورے نہ ہونے پر پھر سڑکوں پر آگئے۔ منفرد انداز اپنایا اور احتجاجی نغمے گا کر حکومت کو دہائی دیتے رہے اور دھرنا دے کر میٹرو روٹ بند کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونے پر نابینا افراد نے کلمہ چوک میں میٹرو ٹریک پر دھرنا دیدیا جس سے میٹرو بس سروس معطل ہو گئی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت مسلسل وعدہ خلافی سے کام لے رہی ہے۔ نوکریاں دی جارہی ہیں اور نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مظاہرے کی وجہ سے میٹرو بس سروس معطل ہونے پر مسافروں کو شدید خواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر بس سے اتر کر دیگر گاڑیوں میں سوار ہو کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔ نابینا مظاہرین نے کہا کہ اس بار حکومت کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور وزیر اعلی سے ملاقات کر کے مطالبات منوا کر ہی احتجاج ختم کریں گے۔