Tuesday, April 16, 2024

لاہور ، ستوکتلہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی دونوں بیویوں کو قتل کر دیا

لاہور ، ستوکتلہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی دونوں بیویوں کو قتل کر دیا
November 22, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں شوہر نے اپنی دونوں بیویوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ لاہورکے علاقے ستوکتلہ میں ملزم ریاست نے اپنی دونوں بیویوں نسرین بی بی اور بشریٰ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم نے 5 سے 6 فائر کیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم کی  پہلی بیوی نسرین سے 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ،جبکہ دوسری بیوی بشریٰ سے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ پولیس اور کرائم یونٹ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے  مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی ہے۔