Friday, May 10, 2024

لاہور ، ساندہ میں باپ نے معذور بیٹیوں کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور ، ساندہ میں باپ نے معذور بیٹیوں کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
January 13, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ساندہ میں سنگدل باپ نے اپنی ہی دنیا اجاڑ دی۔ 2 معذور بیٹیوں کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 ایس پی عبدالوہاب کے مطابق قتل ہونے والوں میں 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصیٰ شامل ہیں۔ ملزم ضیا نے معذور بیٹیوں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔ ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔ ضیا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساندہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

 عثمان بزدار نے کہا واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ بچیوں کو قتل کرنے کے بعد باپ کی خود کشی کے واقعہ پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ ایسے افسوسناک واقعہ کی وجوہات کے تدارک کے لئے ریاست کے ساتھ معاشرے کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔