Tuesday, May 14, 2024

لاہور: سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے شرکا کو مکمل کوائف مہیا کرنا ہونگے، پولیس کا منفرد سکیورٹی پلان

لاہور: سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے شرکا کو مکمل کوائف مہیا کرنا ہونگے، پولیس کا منفرد سکیورٹی پلان
November 3, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے لئے پولیس نے منفرد سیکیورٹی پلان بنا لیا۔ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو اپنے مکمل کوائف پولیس کو مہیا کرنا ہوں گے۔ پنجاب پولیس نے لاہور میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے لئے منفرد سیکیورٹی پلان بنا لیا ہے۔ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو اپنے مکمل کوائف پولیس کو مہیا کرنا ہوں گے جس کیلئے ایک فارم تیار کر لیا گیا۔ یہ فارم ملک بھر کے اضلاع کے پولیس سربراہان کو بھیجے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس سربراہان ان فارمز کی مدارس، مساجد، لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز وغیرہ پر دستیابی یقینی بنائیں گے۔ تبلیغی اجتماع کے شرکا اپنے کوائف والے فارم بھر کر ہمراہ لائیں گے جو تبلیغی اجتماع کے بارہ داخلی مقامات پر پیش کرنا ہوں گے۔ اصلی شناختی کارڈ کے بغیر تبلیغی اجتماع آنے والے تمام افراد کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن تبلیغی کارکنان کے شناختی کارڈز کی بائیومیٹرک مشین سے تصدیق نہ ہوئی وہ بھی دھر لئے جائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر ملکی حالات کے پیش نظر اختیار کئے جارہے ہیں۔ تین روزہ تبلیغی اجتماع پانچ نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔