Thursday, April 25, 2024

لاہور ، سات سالہ فرمان کے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج

لاہور ، سات سالہ فرمان کے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج
September 2, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں بند روڈ کے رہائشی سات سالہ فرمان کے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف لواحقین نے ٹریفک بلاک کر دی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کا داخلی پوائنٹ بابو صابو چوک ایک بار پھر احتجاج کی زد میں آگیا۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری اور اقبال جرم کے باوجود اسے تحفظ دے رہی ہے۔ لواحقین اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب خود آکر انصاف کی یقین دہانی کرائیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی ایسے کئی گھناؤنے جرائم کر چکا ہے۔ اسے بابو صابو چوک پر سرعام پھانسی دے جائے۔