Thursday, September 19, 2024

لاہور ، زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ، زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
February 19, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) قصور کی ننھی کلی زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

درخواست عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  سر عام پھانسی  نہ دینے کا کوئی قانون اور آئین نہیں ہے  اس لئے ملزم کو سر عام پھانسی دی جائے ۔

درخواست میں التجا کی گئی کہ ملزم کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں اس نے معصوم زینب کو قتل کیا تھا ۔