Wednesday, April 24, 2024

لاہور: زہریلی مٹھائی سے متاثرہ 9افراد لیہ سے جناح اسپتال منتقل

لاہور: زہریلی مٹھائی سے متاثرہ 9افراد لیہ سے جناح اسپتال منتقل
April 26, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ نو افراد کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے لیہ میں ہلاکتوں کی تعداد ستائیس تک جا پہنچی جس کے بعد ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل متاثرہ افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعے لاہور کے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ جناح اسپتال پہنچنے والوں میں تین بچے، چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کیلئے الگ وارڈ مختص کیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال لائے گئے تمام افراد کی حالت فی الحال بہتر ہے۔ متاثرین کے رشتہ داروں کو علاج سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے اسپتال میں خصوصی کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔