Sunday, September 8, 2024

لاہور :زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 8  ہوگئی

لاہور :زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 8  ہوگئی
January 19, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں زہریلی شراب پینے سےزندگی کی بازی ہار جانیوالے افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی جان لیوا شراب تیار کرنیوالا خود بھی جانبر نہ رہ سکا۔ تفصیلات کےمطابق ہر ویک اینڈ پر شراب کی محفل سجانے والے دوست ہفتے کی رات پھر اکٹھے ہوئے اور مل کر خوب شراب پی زہریلی ہونے کے باعث شراب نے اپنا کام دکھایا تو سب کی حالت بگڑ گئی اسپتال پہنچایا گیا  توبوٹا اور گوہر اعجاز چند گھنٹوں میں ہی چل بسے دیگر چار افراد سیموئیل مسیح  شکیل  شیرا مسیح ا ور قاسم مسیح  بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالاآخر زندگی کی بازی ہار گئے۔۔ پولیس کے مطابق مرنیوالوں میں قاسم مسیح شراب فروش تھا شراب اس نے بنائی اور دیگر دوستوں کو بھی پلائی۔