Friday, May 3, 2024

لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
May 2, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کورونا مسافروں کے لئے قرنطینہ کوچیں کھڑی کی گئی تھیں، کوچ نمبر 11289 میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قرنطینہ کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔