Thursday, April 18, 2024

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی سات کوچز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی سات کوچز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا
April 4, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے اورحالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی سات کوچز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا۔ محکمہ ریلوے بھی کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے میدان میں اتر آیا،ریلوے کوچز کوبھی قرنطینہ سنٹرز بنا دیا گیا، جہاں ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ لوگوں کو رکھا جا سکے گا، ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل عملے کو تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کاشف یوسفانی نے بتایا کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر سات کوچز پر مشتمل قرنطینہ سنٹر بنایا گیا، سینئر میڈیکل آفیسر پاکستان ریلوے ڈاکٹر محمد ریاض کہتے ہیں یہاں مریضوں کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر قائم کیا گیا قرنطینہ سنٹر بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔