Monday, September 16, 2024

لاہور: ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی پاسنگ آئوٹ، مہمان خصوصی رانا ثنااللہ کی تقریب میں جماہیاں

لاہور: ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی پاسنگ آئوٹ، مہمان خصوصی رانا ثنااللہ کی تقریب میں جماہیاں
April 9, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی پاسنگ آئوٹ کے مہمان خصوصی رانا ثنااللہ تقریب میں سوتے رہے، کئی مرتبہ انہوں نے آنکھیں جھپکا کر نیند پر قابو پانے کی کوشش کی۔۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں رانا ثنااللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریسکیو اہلکار زندگیاں بچانے اور ریسکیو کارروائیوں کا شاندار مظاہرہ کرتے رہے لیکن رانا صاحب تو جماہیاں لیتے رہے۔ رانا ثناءاللہ پریڈ کے دوران آنکھیں بند کر کے اونگھتے رہے اور کئی بار انہوں نے نیند پر قابو پانے کے لئے پوری شدت  سےآنکھیں جھپکائیں لیکن بے سود آنکھ پھر لگ جاتی۔ مقررین کی تقاریر بھی وزیر قانون کو بیدار نہ کر سکیں۔ جب شرکا  نے تالیاں بجائیں تو رانا ثنااللہ بھی جاگ اٹھے اور کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے تالیاں بجانے لگے۔