Monday, May 13, 2024

لاہور، رکشہ میں بیٹھی خواتین سے غیراخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل، ملزم کی شناخت

لاہور، رکشہ میں بیٹھی خواتین سے غیراخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل، ملزم کی شناخت
August 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور دست درازی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ راوی روڈ پر رکشہ میں بیٹھی خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کرنے والے کی شناخت کرلی گئی۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں اوباشوں نے خواتین کو ہراساں کرنا مشغلہ بنا لیا، خواتین کے ساتھ بد تمیزی اور دست درازی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی، منچلوں کا ایک ہجوم ایک لڑکی کو اس کی فیملی سے الگ کرکے اس پر تشدد اور دست درازی کر رہا ہے۔

اس سے پہلے راوی روڈ پر رکشہ میں بیٹھی خواتین کے ساتھ اوباش نوجوان کی سرعام بدتمیزی اور غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی۔ غیراخلاقی حرکت کرنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں خواتین سے دست درازی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔