Sunday, May 19, 2024

لاہور ، روئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور ، روئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی
May 15, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں روئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی  جس کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کی روئی جل کر خاک ہو گئی۔ واقعہ جی ٹی روڈ پر شاہدرہ کے قریب  پیش آیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سڑک کنارے لگے ٹرانسفارمر  سے شارٹ سرکٹ کے باعث  چنگاری نکلی جو کہ نیچے سڑک  پر کھڑی  روئی سے  لدی ٹریکٹر ٹرالی پر جاگری جس کے باعث  روئی میں آگ بھڑک اٹھی جس نے  دیکھتے ہی دیکھتے پوری  ٹریکٹر ٹرالی کو اپنے لپیٹ میں  لے لیا۔ ریسکیو عملے  کی آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششوں  کے باوجود ٹرالی پر موجود  روئی مکمل  طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔