Thursday, May 2, 2024

لاہور رنگ روڈ پر ٹال ٹوکن ٹیکس میں اضافہ

لاہور رنگ روڈ پر ٹال ٹوکن ٹیکس میں اضافہ
December 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور رنگ روڈ پر ٹال ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ہو گیا۔

کار،جیپ کی ٹوکن فیس پچاس روپے کر دی گئی۔ منی بس، کوسٹر،ہائی ایس وین کی ٹوکن فیس بڑھا کر 100 روپے کی گئی ہے۔ رنگ روڈ پر بس کی ٹوکن فیس 250 روپے ہو گی۔ لوڈر، ٹرک، ڈمپر اور پک اپ کی ٹوکن فیس 300 روپے کی گئی ہے۔ ٹرک، ٹریلر، 3 ایکسل سے زیادہ لوڈر کی ٹوکن فیس 500 روپے ہو گئی۔

رنگ روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیسوں کا نیا شیڈول فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ رنگ روڈ کا سفر اختیار کرنے والوں نے فیسوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ رنگ روڈ کے ہر انٹرچینج پر ٹال ٹیکس کی شرح یکساں ہو گی۔ لاہور رنگ روڈ پر ہربنس پورہ، ایئرپورٹ، قائداعظم، فیروز پور روڈ اور لیک سٹی انٹرچینج ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ اتھارٹی الیاس شاہ کہتے ہیں دو سال کے بعد پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔