Friday, April 26, 2024

لاہور رنگ روڈ پر موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2افراد نے دم توڑ دیا، ایک زخمی

لاہور رنگ روڈ پر موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2افراد نے دم توڑ دیا، ایک زخمی
May 24, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور رنگ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ لاہور رنگ روڈ پر راوی گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کے سبب بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار عنایت ولد مشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی دو سواروں کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں توفیق نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔