Saturday, May 11, 2024

لاہور رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن ، چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

لاہور رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن ، چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم
December 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) 92نیوز کی خبرپرایکشن،سابق وزیراعلیٰ  شہبازشریف کے دورکے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں 62 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر چیئرمین نیب نےنوٹس  لے لیا،ڈی جی نیب لاہورکو کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ شہبازشریف  مشکلات سے باہر نہ نکل سکے ، سابق وزیراعلیٰ کے دورکے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں باسٹھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر چیئرمین نیب نےنوٹس  لے لیا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم  دے دیاہے ،  نیب کاکہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ شہباز شریف دور کےبڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں بےضابطگیوں کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیارکی تھی۔ محکمہ تعمیرات ومواصلات  پنجاب کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں مجموعی طور پر انسٹھ ارب انتالیس کروڑ چورانوے لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینجمنٹ ، ٹھیکہ دینے اور دیگر مدات میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری میں پندرہ ارب اکاون کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں چارارب چھتیس کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئیں۔ چینل 92نیوز پرخبرنشرہونے کے بعد چیئرمین نیب نے لاہور رنگ روڈ کے منصوبے میں کرپشن کانوٹس لے لیا۔