Friday, May 10, 2024

لاہور رنگ روڈ منصوبے میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور رنگ روڈ منصوبے میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
December 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) شہباز شریف دور کے ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی،رپورٹ میں  59 ارب 39 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے لیے اور ایک مشکل تیار ہو گئی ، شہباز شریف دور کے ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی۔ محکمہ تعمیرات ومواصلات  پنجاب کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں مجموعی طور پر انسٹھ ارب انتالیس کروڑ چورانوے لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ہدایت پر 2006سے 2016کے دوران رنگ روڈ کی تعمیر پر آنے والی لاگت کی سپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کی۔ چینل 92 نیوز نے رنگ روڈ کی سپیشل آڈٹ رپورٹ حاصل کر لی  ،  مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینجمنٹ ، ٹھیکہ دینے اور دیگر مدات میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری میں پندرہ ارب اکاون کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں ، زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں چارارب چھتیس کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ ٹھیکہ داروں کوبغیرتخمینہ لگائے اور پیمائشوں کا ریکارڈ نہ رکھنے پر پینسٹھ کروڑ  سے زائد کی ادائیگیاں کرنے کا کوئی جوازنہیں ۔