Friday, May 17, 2024

لاہور ، راوی روڈ کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، دو افراد جاں بحق

لاہور ، راوی روڈ کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، دو افراد جاں بحق
March 24, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور:راوی روڈ کے علاقے میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق  دونوں نوجوان فیکٹری کے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ آگ لگنے پر دونوں کا دم گھٹ گیا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ اویس اور 18 سالہ مہران نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی،ریسکیو ٹیموں  نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور  دونوں افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا۔