Monday, May 13, 2024

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
November 10, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے 4 بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ماسک کے عدم استعمال پر جرمانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ کورونا کی دوسری لہر کے باعث کیسز بڑھنے پر پنجاب کے چار بڑے شہروں کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقہ نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک،علامہ اقبال ٹاؤن رضا بلاک، سکندر بلاک، عمر بلاک، انارکلی اور دیگر مقامات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔ اِدھر دوسری جانب پنجاب حکومت نے وفاق کے احکامات پر عملدرآمد کروانے پر معذوری کا اظہار کرتے ہوئے ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر جرمانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب حکومت کے پاس اتنے فنڈز نہیں کے سب کے ماسک فراہم کرے۔ پنجاب میں فیس ماسک نہ پہننے پر جرمانے کا کوئی قانون موجود نہیں۔ اجلاس کے شرکا نےتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا کہ فیس ماسک کی پابندی کروانے کا اختیار کس کے پاس ہو گا؟ جرمانے کی رقم کس سرکاری ادارے کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گی؟شہریوں کو تین ماسک جرمانے کے وقت کون دے گا؟ بریفنگ میں کہا گیا فیس ماسک کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے پاس پولیس کی نفری موجود نہیں ہے۔ پولیس اور ٹریفک پولیس اپنا کام کریں یا فیس ماسک پہنائیں۔