Thursday, April 25, 2024

لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بھی بند ‏

لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بھی بند  ‏
March 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا کی آفت کے خلاف جنگی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں ۔ لاہور شہر  کی تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیںجبکہ آج سے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بھی بند  ہے ۔

کورونا کی آفت کے خلاف جنگی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں ، شہر بھر کی تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر مارکیٹیں منگل کی صبح 09 بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گئیں جبکہ پنجاب حکومت نے  فوج کی طلبی کیلئے وفاقی وزرارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے  ۔

ادھر کرورونا کے پیش نظر  آج سے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بھی بند  رہی گی ، میٹرو بس سروس کی بندش کا فیصلہ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔

دوسری جانب پولیس  بھی حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کروانے میں پیش پیش رہی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گراونڈز میں کھیلنے اور ریستورانوں میں بیٹھنے والوں کو گھر بھجوا دیا گیا۔