Friday, March 29, 2024

لاہور: رات کےوقت آنیوالے طوفان، بارش کے بعد گرمی غائب، کھمبے، درخت گرنے سے بجلی کا نظام متاثر

لاہور: رات کےوقت آنیوالے طوفان، بارش کے بعد گرمی غائب، کھمبے، درخت گرنے سے بجلی کا نظام متاثر
May 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں رات کے وقت آنے والے طوفان اور بارش  کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آندھی کے باعث شہر میں کئی درخت اور بجلی کے کھمبے  بھی  اکھڑ گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ رات آنے والی طوفانی آندھی اور بارش کی وجہ سے کئی روز سے پڑنے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا مگر طوفان کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے سے بجلی کا نظام متاثر ہوا اور کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ طوفانی ہوائوں کے باعث گورنر ہاوس کے باہر درخت گرنے کی وجہ سے مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔ بارش کے بعد شہر میں سُرمئی بادلوں نے ڈیرے جما لیے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔