Tuesday, May 7, 2024

لاہور ،رائیونڈ روڈ پر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور ،رائیونڈ روڈ پر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس کا افتتاح  کر دیا گیا
November 10, 2018
لاہور  ( 92 نیوز ) اہلیان لاہور کیلئے  تعلیم کے میدان میں ایک اور خوشگوار اضافہ ہو گیا ۔ رائیونڈ روڈ پر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس کا افتتاح  کر دیا گیا ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کیمپس کے قیام کو خوش آئند قرار دے دیا  ، اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات دینے پر انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ لاہور میں بھی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے  سب کیمپس کا افتتاح ہو گیا ، افتتاح گورنر پنجاب چودھری سرور نے کیا ۔ افتتاح کے موقع پر 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں چودھری سرور کا کہنا تھا کہ معیار تعلیم کو بہتر کرنا ہے  ، تعلیم کے میدان میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن پر ہم وقت کے ساتھ قابو پا لیں گے  ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے یونیورسٹی آف فیصل آباد سب کیمپس کے کلاس رومز ، آئی ٹی لیب ، لائبریری اور آڈیٹوریم  کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات کی ، انہوں نے یونیورسٹی میں  دی گئی سہولیات کو سراہا  ۔ یونیورسٹی میں آئے پروفیسرز کا کہنا تھا کہ یورنیورسٹی آف فیصل آباد تمام یونیورسٹیز سے بہتر ہے جس میں تمام سہولیات موجود ہیں ۔ افتتاحی تقریب  میں  ایچ ای سی پنجاب کے ہیڈ ڈاکٹر نظام الدین ،لاہور یونیورسٹی کے چیئرمین  چودھری رؤف سمیت بڑی تعداد میں نامور شخصیات نے شرکت کی ۔