Wednesday, April 24, 2024

لاہور، رائیونڈ روڈ پر واقعہ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے 3 خواتین جاں بحق

لاہور، رائیونڈ روڈ پر واقعہ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے 3 خواتین جاں بحق
July 1, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور رائیونڈ روڈ پر واقعہ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں، لڑکیوں نے آگ سے بچنے کیلئے خود کو واش روم میں بند کرلیا جہاں دم گھٹنے سے وہ بہوش ہو گئیں۔

لاہور رائیونڈ روڈ پر واقعہ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے تین خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ جاں بحق ہونیوالی خواتین میں 22سالہ نیلم،25سالہ منیزہ اور 42 سالہ ربیکا شامل ہیں۔

سکیورٹی انچارج رضوان سلیم کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
لڑکیوں نے آگ سے بچنے کیلئے خود کو واش روم میں بند کرلیا جہاں دم گھٹنے سے وہ بہوش ہو گئیں۔ لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

آگ لگنے کے باعث سینٹر میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ کے باعث زخمی ہونیوالے دو افراد ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں
ریسکیو ٹیموں کے مطابق سینٹر میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔