Friday, April 26, 2024

لاہور دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار شہید ہو گیا

لاہور دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار شہید ہو گیا
May 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور دھماکے میں زخمی ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا، دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔ دھماکے میں شہید ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی نماز جنازہ ملتان میں  ادا کردی گئی۔ داتا دربار لاہور دھماکے میں زخمی ایک اور پولیس اہلکار چل بساجس کے بعد شہدا کی تعداد 11ہوگئی، دھماکے میں شہید ایک ہی خاندان کے تین افرادکی نماز جنازہ ملتان میں آبائی گاؤں بستی جھنڈے والا میں ادا کی گئی۔ داتا دربار دھماکے کے دوسری دن شہر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار جبکہ ہر دل غمگین ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والا اہلکار صدام میو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

حرکات سے لگتا ہے حملہ آور کو نشہ آور انجکشن لگایاگیا تھا، انٹیلی جنس ذرائع

دوسری جانب دھماکے میں شہید ہونے والے ملتان کے رہائشی محمد رفیق اس کا آٹھ سالہ بیٹا اور کزن مشتاق کی نماز جناز آبائی علاقے بستی جھنڈے والا وہاڑی روڈ  میں ادا کی گئی، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہدا کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ، اس موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس سے پہلے شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات جاری ہیں ، حملہ آور کےاعضا فرانزک ایجنسی کو بھجوا دئیے گئے ہیں، دوسری طرف دھماکے کے بعد لاہورکے تمام اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، تمام بڑی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔