Monday, September 16, 2024

لاہور دھماکے میں پولیس اپنے دو قابل افسروں سے محروم ہوگئی : آئی جی پنجاب

لاہور دھماکے میں پولیس اپنے دو قابل افسروں سے محروم ہوگئی : آئی جی پنجاب
February 13, 2017
  لاہور(92نیوز)پنجاب پولیس کے سربراہ  مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں پولیس اپنے دو قابل اور فرض شناس افسروں سے محروم ہو گئی ہے،،دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،،امن کے دشمنوں کو انجام تک پہنچاکر دم لیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرنک  کراس دھماکے کے بعد  آئی  جی پنجاب  مشتاق سکھیرا نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش  حملے میں پنجاب پولیس اپنے بہترین افسروں اورجوانوں سے محروم ہو گئی ہے ۔   سی سی پی   او لاہور امین  وینس نے  کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف  قوم کا عزم  کسی صورت کمزور نہیں ہو گا۔  ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے میڈیا کو  بتایا کہ  حساس اداروں نے د ہشت گردی کے خطرے سے  آگا ہ کیا ہوا  تھا۔  ضلعی حکام کا کہنا  تھا کہ شہریوں کا  تحفظ   حکومت کی اولین ترجیح ہے،  دہشت  گردوں کا قلمع  قمع  کرنے کے لئے  ہر ممکن  اقدامات کئے جا رہے ہیں۔۔