Sunday, May 12, 2024

 لاہور : دوہرے قتل کا معمہ حل ، خاوند نے اعتراف جرم کرلیا

 لاہور : دوہرے قتل کا معمہ حل ، خاوند نے اعتراف جرم کرلیا
January 1, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے   نوانکوٹ میں   سفاک خاوند نے  بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے لاشیں گندے نالے میں بہا دیں  ملزم نے پولیس کی تفتیش کے بعد اعتراف جرم کر لیا دو روز قبل ماں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نوانکوٹ میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل محمد دلاور نے تھانہ  نوانکوٹ  میں  اپنی  بہن زاہدہ پروین اوراسکی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا ۔ پولیس نے شک کی بنا پر مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم طفیل نے دونوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل نے کہا کہ اس نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی زاہدہ پروین اور نو سالہ بیٹی آمنہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں سبزہ زار گندے نالے میں بہا دیں ہیں پولیس نے ملزم کے اعتراف کے بعد گندے نالے میں لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔