Friday, April 26, 2024

لاہور ، دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، گولی لگنے سے بچی جاں بحق

لاہور ، دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، گولی لگنے سے بچی جاں بحق
March 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے چار سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ساندہ میں جوائے شاہ روڈ پر دو گروپوں میں تصادم  ہوا ،فائرنگ سلیم میلا گروپ نے کی جس سے  قریبی گھر کی بالکونی میں کھڑی چار سالہ بچی نور جاں بحق جبکہ  رضوان نامی ایک نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو  قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن  کے مطابق سلیم میلا گروپ کا ندیم موٹا اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاگیاہے ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق دونوں گروپوں  کے چار افراد کوبھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب حافظ آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے شیشہ کی فروخت اور استعمال کرنے والے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ حافظ آباد کی سٹی پولیس نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شیشہ حقہ، شیشہ فلیورز، اسلحہ اور دیگر ممنوعہ سامان برآمدکرلیا۔ ایس ایچ او سٹی حافظ آباد پولیس کے مطابق کارروائی میں  کاروباراور اس کے استعمال میں ملوث پانچ ملزموں کوگرفتارکر لیا، گرفتار ملزموں میں فیضان،سعد، احتشام، حسیب اور بلال شامل ہیں۔ ملزموں سے برآمد کیے گئے شیشہ حقہ اور دیگر سامان کی مالیت  پانچ لاکھ  سے زائد ہے۔