Monday, September 16, 2024

لاہور، دو مسیحی جوڑوں سمیت 23 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

لاہور، دو مسیحی جوڑوں سمیت 23 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
March 25, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں 2مسیحی جوڑوں سمیت 23جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

رنگا رنگ تقریب میں شریکِ زندگی بننے والے جوڑوں سے اپنی خوشی چھپائے نہ چھپتی تھی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی  نوبیاہتا جوڑوں کی خوشی میں شریک ہونے پہنچے اور مبارکباد دی۔

شادی کی تقریب میں ہر بچی کو 2 لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا جبکہ 1500 باراتیوں کے لیےپرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔