Tuesday, April 23, 2024

لاہور: دو بوسیدہ مکانوں کی چھتیں گرنے سےایک خاتون جانبحق2بچوں سمیت4 زخمی

لاہور: دو بوسیدہ مکانوں کی چھتیں گرنے سےایک خاتون جانبحق2بچوں سمیت4 زخمی
March 29, 2015
  لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے شیرا کوٹ اور لوئرمال میں دو بوسیدہ مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مدیحہ بی بی اپنے گھر میں بیٹھی تھی کہ کمرے کی بوسیدہ چھت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ ملبے تلے دب کر مدیحہ چل بسی جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ مدیحہ بی بی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے۔ جبکہ تھانہ شیرا کوٹ کے علاقے غوثیہ پارک میں بھی مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔