Wednesday, May 8, 2024

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 425 تک جا پہنچا

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 425 تک جا پہنچا
November 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 425 تک جا پہنچا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 323 تھا، فیکٹریوں کا دھواں اور ٹائروں کا ایندھن بھی ماحول کی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے لگا ہے۔

ماہرین کے مطابق کالا دھواں چھوڑتی فیکٹریاں ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں۔ کہیں فیکٹریوں کی بھٹیاں جلانے کے لیے ٹائروں سے بھرے ٹینکر گھومتے نظر آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی نے سانس لینا بھی محال کردیا ہے۔

طبی ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں،سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔