Sunday, May 12, 2024

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
February 7, 2021

لاہور (92 نیوز) باغوں کے شہر کا حسن گندگی اور خراب فضا نے گہنا دیا۔ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔

باغوں کا شہر کہلائے جانے والا شہر لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ لاہور دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 184 ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 175 ہے۔ شہر قائد کا آلودہ ترین شہر میں تیسرا نمبر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 166 ہے۔

ماحولیاتی آلودگی ماپنے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کی فضاء آلودہ ترین ہے لہذا سانس کے مریض احتیاط کریں اور شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔