Friday, March 29, 2024

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا
November 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اسموگ نے زندگی اجیرن کردی، کہیں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں تو کہیں گاڑیاں فضا کو مزید آلودہ کررہی ہے۔

زہریلا دھواں سانسوں میں بھی زہر بھرنے لگا، لاہور کے رہائشی نئے عذاب سے دوچار اسموگ اور فضائی آلودگی نے زندگی اجیرن کردی۔ باغوں کا شہر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 323 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ ڈیفنس کا علاقہ متاثر ہو اجہاں فضائی آلودگی کی شرح 446 رہی۔ ٹاؤن شپ 427 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کے اطراف میں ایئرکوالٹی انڈیکس 419 رہا۔

ماہرین کے مطابق کالا دھواں چھوڑتی فیکٹریاں ماحول کوآلودہ کررہی ہیں۔ کہیں فیکٹریوں کی بھٹیاں تو کہیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں فضاکوآلودہ کررہی ہیں۔ آبادیوں کے پاس بنے جوہڑ بھی آلودگی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے شہریوں کو خود احتیاط کرنا ہوگی۔