Friday, April 26, 2024

لاہور: دل کے مریض کو ایک سٹنٹ کے بدلے دو کے پیسے بٹورلئے گئے

لاہور: دل کے مریض کو ایک سٹنٹ کے بدلے دو کے پیسے بٹورلئے گئے
January 13, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے گلاب دیوی اسپتال میں مریضوں کے ساتھ فراڈ ہونے لگا دل کے مریض کو ایک سٹنٹ ڈال کر دو کے پیسے بٹور لئے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب کے سرکاری اسپتال ہوں یا نجی مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں علاج معالجے کا تو برا حال ہے ہی اب تو اسپتال والے مریضوں سے فراڈ کرنے سے بھی باز نہیں آتے گلاب دیوی ہسپتال میں قصور کے رہائشی دل کے مریض اجمل کو ڈاکٹرز نے سٹنٹ ڈلوانے کا کہا اور آپریشن کیلئے بلایا ۔ اسپتال والوں نے اجمل کو ایک سٹنٹ ڈال کر دو کی رپورٹ دی اور مریض سے دو سٹنٹ کے پیسے ایک لاکھ 93 ہزار روپے بٹور لئے۔ گلاب دیوی اسپتال والوں کی جعلسازی کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب مریض اجمل نے اپنا معائنہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے کروایا۔ پی آئی سی نے چیک کیا تو ایک سٹنٹ کی رپورٹ دی۔ گلاب دیوی اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مریض اجمل کو مٹیلک میڈیکیٹڈ سٹنٹ ڈالے گئے تھے جو کہ ساری عمر جسم کا حصہ رہتے ہیں ادھر مریض اجمل نے حکومت سے درخواست کی ہے اس کے ساتھ ہونیوالی جعلسازی کی چھان بین کی جائے۔