Friday, April 26, 2024

لاہور: درختوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے مشین منگوالی گئی

لاہور: درختوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے مشین منگوالی گئی
September 26, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں اب کوئی بھی درخت کسی بھی منصوبے کی نذر نہیں ہو گا پی ایچ اے نے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے امریکہ سے ٹری ٹرانسپلانٹ میشن منگوا لی ہے۔ درخت کو جڑ سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ باحفاظت لگایا جا سکے گا ۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سڑکوں کی تعمیر اور توسیع کے منصوبوں کی وجہ سے ہزاروں درختوں کی تباہی کے بعد پنجاب حکومت کو ہوش آ ہی گیا، امریکہ سے 4 کروڑ روپے سے ٹری ٹرانسپلانٹ مشین منگوا لی گئی مشین تناور درخت کو جڑ سمیت اکھاڑ کر محفوظ حالت میں دوسری جگہ منتقل کرسکے گی۔