Friday, April 19, 2024

لاہور ، دربار حضرت شاہ شمس قاری کے نام رقبہ کم مول پر بیچنے کا ریکارڈ نیب کو فراہم

لاہور ، دربار حضرت شاہ شمس قاری کے نام رقبہ کم مول پر بیچنے کا ریکارڈ نیب کو فراہم
November 18, 2018
لاہور (92 نیوز) دربارحضرت شاہ شمس قاری کے نام پر وقف اربوں روپے مالیت کا رقبہ کوڑیوں سے بھی کم مول پر ایل ڈی اے کو بیچنے کا ریکارڈ نیب لاہور کو فراہم کر دیا گیا۔ نیب کی زیر حراست شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ دربار حضرت شاہ شمس قاری رحمتہ اللہ علیہ کی اراضی کوڑیوں میں بیچنے پربھی شہباز شریف کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دو ہزار نو میں تیس کنال سے زائد اراضی صرف نو سو روپے فی مرلہ ایل ڈی اے کو فروخت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا وقف رقبہ بیچنے کے لئے 20 فروری 2009 کو منعقدہ اجلاس کی صدارت کرنے والے خواجہ احمد حسان کی بھی نیب لاہور طلبی یقینی ہے۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، سابق سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ سید توقیر شاہ ،سابق رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف سمیت متعدد اہم افسروں کی نیب میں پیشی بھی متوقع ہے۔ نیب لاہور کے ذمہ داروں نے سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن سے فوری طور پر ریکارڈ طلب کیا جو فراہم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوقاف حکام نے ایوان وزیر اعلیٰ کے حکم کی تعمیل میں جلدی دکھاتے ہوئےسمری اپنے اس وقت کے وزیر اوقاف کو بھی نہ دکھائی اور براہ راست ایوان وزیر اعلی بھجوا دی۔