Friday, May 10, 2024

لاہور، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا جوڑا گرفتار

لاہور، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا جوڑا گرفتار
October 6, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور میں خواتین کوجنسی تشدد کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان  کو پکڑ لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدرلاہور راشد ہدایت کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں کی بڑی کارروائی کے دوران معصوم خواتین کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے معصوم اور غریب خواتین کو اپنے جال میں پھنساتی اوربعد ازاں ملزم سلامت علی خواتین کے ساتھ زبردستی غلط کاری کرتا جبکہ اس کی بیوی رضیہ واقعہ کی ویڈیو بناتی تھی۔ ملزمان جنسی تشدد کی ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرتے اور پیسے بٹورتے تھے، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد خواتین کی جنسی تشدد کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف کیا ہے۔