Wednesday, April 24, 2024

لاہور : خصوصی بچوں کیلئے موسیقی‘ رقص اور ماڈلز کے جلووں سے مزین فیشن شو

لاہور : خصوصی بچوں کیلئے موسیقی‘ رقص اور ماڈلز کے جلووں سے مزین فیشن شو
September 1, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں رنگا رنگ فیشن شو سجایا گیا جس میں خوبرو ماڈلز نے خصوصی بچوں کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسیقی، رقص اور ستاروں سے مزین فیشن شو سجایا گیا جس میں ماڈلز نے رنگ برنگے پہناووں کی مدد سے اپنی اداوں کا جادو جگایا۔ لاہور میں یہ فیشن شو خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سجایا گیا تھا۔ ماڈلز کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں نے بھی ریمپ پر واک کی۔ گلوکاروں نے بھنگڑا گیت پیش کر کے شرکاءکو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ تقریب کے آخر میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔