Monday, September 16, 2024

لاہور: خاتون نے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی  

لاہور: خاتون نے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی  
April 14, 2017
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں خاتون نے اپنے دو بچوں کوپانی کے ٹب میں ڈبو کر موت کی نیند سلا دیا اور خود پھندا لے کر خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑا لگتا ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق شاد باغ کے علاقے عیسیٰ نگر میں 30 سالہ کرن نے اپنے دو بچوں 3 ماہ کی مان اور5 سالہ میتھیو کوٹب میں ڈبو کر موت  کی نیند سلا دیا،، پولیس کے مطابق کرن نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد پہلے اپنے بازو کی نسیں کاٹیں اور پھر پھندا لے کر خودکشی کی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی لگتا ہے تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ اپنے بچوں کو مار کر خود کشی کرنے والی کرن کا والد الیاس بھٹی واپڈا ہائوس میں بطور پین کام کرتا ہے،، الیاس کا کہنا ہے کہ گڈ فرائے کی عبادت کے بعد جب وہ گھر آیا تو دونوں بچے پانی کے ٹب میں مردہ حالت  میں پڑے تھے اور کرن چھت والے پنکھے سے جھول رہی تھی۔ پولیس نے  مزید تفتیش  کے لیے لاشوں کو تحویل میں لے کر  مردہ خانے منتقل کر دیا ہے،جبکہ فرانزک لیبارٹری کے عملہ نے بھی جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ۔