Thursday, May 2, 2024

حمزہ شہباز کی آج نیب میں پیشی سے معذرت، اسمبلی سیشن میں مصروفیت کاکہہ دیا

حمزہ شہباز کی آج نیب میں پیشی سے معذرت، اسمبلی سیشن میں مصروفیت کاکہہ دیا
January 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف  نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  نیب لاہور کی جانب سے آج حمزہ شہباز شریف کو دوپہر دو بجے تک طلب کیا گیا تھا ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے   اسمبلی سیشن کی مصروفیت کا عذر پیش کر دیا۔ ادھر  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف  کے راہداری ریمانڈ میں  14روز کی توسیع کر دی گئی ، عدالت نے  شہبازشریف کو 24 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا، ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔