Friday, March 29, 2024

لاہور : حفیظ کی اسکل کیمپ میں شرکت ، جاگنگ اور مشین پر سیدھی گیندیں کھیلنے کی پریکٹس کی

لاہور : حفیظ کی اسکل کیمپ میں شرکت ، جاگنگ اور مشین پر سیدھی گیندیں کھیلنے کی پریکٹس کی
June 2, 2016
لاہور(92نیوز)ایم آر آئی کے رپورٹ کے تسلی بخش آنے کےبعد قومی ٹیم کے مایہ نازاوپنر محمد حفیظ نے بھی آج اسکل کیمپ میں شرکت کی ہے ۔ اسکل کیمپ میں پروفیسر نے جاگنگ کے ساتھ مشین پر سیدھی گیندیں کھیلنے کی پریکٹس بھی کی ہے ۔اسکل کیمپ میں آج مڈل آرڈر بلے بازوں کی شارٹ پچ گیندوں کے علاوہ سپنرز کو کھیلنے پر خصوصی توجہ رہی ہے ۔ اس موقع پر شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔