Tuesday, April 23, 2024

لاہور: حساس مقامات کی تعداد میں ایک ہزار اضافے کے ساتھ نو ہزار تہتر اضافہ

لاہور: حساس مقامات کی تعداد میں ایک ہزار اضافے کے ساتھ نو ہزار تہتر اضافہ
April 27, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور مزید حساس ہو گیا، شہر میں حساس مقامات کی تعداد ایک ہزار اضافے کے ساتھ نو ہزار تہتر تک جا پہنچی۔ مساجد، امام بارگاہوں، اہم عمارتوں، سینما گھر وں اور تھیٹروں کی سکیورٹی سخت بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ لاہور بھر میں حساس مقامات کی تعداد 8 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار 73 کر دی گئی ہے جس کے بعد حساس مقامات کی فہرست میں ایک ہزار سے زائد مقامات کا اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے حساس مقامات کو اے پلس اور اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اور ان مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے۔ ماڈل ٹائون ڈویژن میں سب سے زیادہ حساس مقامات ہیں جن کی تعداد 2ہزار تین سو گیارہ ہے۔ صدر ڈویژن میں 2ہزار 76 مقامات کو حساس کا درجہ دیا گیا ہے۔ اقبال ٹائون میں ایک ہزار پانچ سو اکہتر، سٹی ڈویژن میں 12سو اور کینٹ میں حساس مقامات کی تعداد نو سو نواسی ہے۔ حساس مقامات میں سرکاری، غیرسرکاری رہائشگاہیں، اہم عمارتیں، امام بارگاہیں اور مساجد شامل ہیں۔ متعدد سینما گھر، تھیٹر اور پٹرول پمپس بھی حساس مقامات کا ردجہ رکھتے ہیں۔ پولیس نے ان مقامات کے مالکان کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔