Friday, April 26, 2024

لاہور: حساس اداروں کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، تین فرار

لاہور: حساس اداروں کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، تین فرار
December 13, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) شیخوپورہ میں حساس اداروں کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تین فرار ہو گئے۔ صفدرآباد کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں نے چھاپہ مارا۔ ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تین فرار ہو گئے۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے موقع سے ایک خودکش جیکٹ، چھے دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔