Saturday, May 18, 2024

لاہور ، حادثے میں 7 سالہ بچی جاں بحق، ایک شخص زخمی

لاہور ، حادثے میں 7 سالہ بچی جاں بحق، ایک شخص زخمی
August 19, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں ایک موریہ پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ حادثے میں سات سالہ بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لاہور میں لاری اڈے سے ریلوے اسٹیشن جانے والے تیز رفتار ٹرک نےموٹرسائیکل سوار کوٹکر مار دی جس کےباعث بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا ماموں زخمی ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے موقع پر ٹرک ڈرائیور کو پکڑ  کر  پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔