Sunday, September 8, 2024

لاہور : جگا ٹیکس نہ دینےپر نوجوان قتل ،لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

لاہور : جگا ٹیکس نہ دینےپر نوجوان قتل ،لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج
January 10, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں جگاٹیکس نہ دینےپرمسلح افرادنےفائرنگ کرکےایک شخص کوقتل اور دوکوزخمی کردیا،لواحقین  نے لاش سڑک پررکھ کراحتجاج کیا،پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ نشترکالونی کےعلاقےکاچھامنڈی میں آڑھتیوں اورپلےداروں کےدرمیان جگاٹکس نہ دینےپرجھگڑا ہوگیا جس پرمیاں شفیق نےساتھیوں سےملکرفائرنگ کردی  فائرنگ کےنتیجےمیں جاویدنامی مزدورجاں بحق جبکہ دوافرادشدید زخمی ہوگئے لواحقین  نےلاش فیروزپورروڈپررکھ کراحتجاجی مظاہرہ کیااورپولیس کےخلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج سےروکنےپرپولیس اورمظاہرین کےساتھ ہاتھاپائی بھی ہوئی جس پرایک خاتون بےہوش ہوگئی۔ مظاہرین  کاکہناتھاکہ پولیس نےان کےساتھ زیادتی کی ،ملزمان نےاہلکاروں کےسامنے فائرنگ کی مگروہ خاموش تماشائی بنےرہے ،مظاہرین نے جنرل اسپتال سے نعرے لگاتےہوئے ماڈل ٹاؤن جانےکی کوشش کی توکوٹ لکھپت اوورہیڈبریج پرپولیس نےانہیں روک لیا ۔ مظاہرین کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی تو انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔