Tuesday, April 23, 2024

لاہور ، جوہر ٹاؤن میں گھر سے میاں بیوی اور چار بچوں کی لاشیں برآمد

لاہور ، جوہر ٹاؤن میں گھر سے میاں بیوی اور چار بچوں کی لاشیں برآمد
August 31, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں گھر سے میاں بیوی اور چار بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی وجہ گیس لیکیج معلوم ہوتی ہے۔ جوہرٹاؤن کے علاقے وفاقی کالونی میں گھرسے میاں بیوی اور دوبچوں کی لاشیں ملیں ۔ چالیس سالہ رضون، تیس  سالہ سمیرا، آٹھ سالہ ارسل اور چھ سالہ ابوبکر گھرمیں مردہ پائے گئے۔ ایس پی صدر معاذ ظفر کا کہنا ہے اموات گیس والی استری کے بند نہ کئے جانے پر دم گھٹنے سے ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کہتے ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔