Monday, September 16, 2024

لاہور: جوتے بنانےوالے کارخانوں اورگوداموں میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

لاہور: جوتے بنانےوالے کارخانوں اورگوداموں میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر
April 8, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے راوی روڈ پرجوتے بنانے والے کارخانوں اور گوداموں میں آگ لگ گئی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ، ریسکیوٹیموں نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پالیا ۔ تفصیلات کےمطابق راوی روڈ پر جوتوں کے تلوے بنانے والے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے گردونواح کی فیکٹریوں اور گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔۔آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کے فیکٹریوں کی عارضی چھتیں چند لمحوں میں ہی زمین بوس ہو گئیں۔عینی شاہدین  اور فیکٹری ملازمین  کے مطابق آگ موٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاویداور ڈی سی لاہور سمیرسید بھی جائے حادثہ پر پہنچے اورامدادی کاموں کا معائنہ کیا ڈی سی کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے گئے ہیں۔  پندرہ گاڑیوں اور پچاس سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا جن کوتنگ گلیوں اور تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکل کا سامنا رہا ۔